آسٹریلیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کیلئے بلا لیا 

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کیلئے بلا لیا 
آسٹریلیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کیلئے بلا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ملاقات کی دعوت دے دی، مہمان کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی بورڈ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے، وہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا پہنچنے پر نہایت نارواسلوک کیا گیا ، کھلاڑی اپنے بیگ بھی ٹرک میں خود لوڈ کرتے ہوئےدکھائی دیئے ۔

مزید :

کھیل -