مادر وطن کی حفاظت پر توجہ مرکوز، ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز سے باخبر ہیں: آرمی چیف

مادر وطن کی حفاظت پر توجہ مرکوز، ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز سے باخبر ہیں: آرمی ...
مادر وطن کی حفاظت پر توجہ مرکوز، ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز سے باخبر ہیں: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، ملکی دفاع کو درپیش تمام چیلنجز سے باخبر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا معائنہ کیا، ان کو فیلڈ مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے آرمر، آرٹلری، انفنٹری، ایئرڈیفنس ، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا اور  مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے سپاہیوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست فاش سے دوچار کرے گی۔

مزید :

قومی -