عدالت نے معروف ٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

عدالت نے معروف ٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
عدالت نے معروف ٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر اور ٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتار منظور کرلی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

مزید :

قومی -