سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟جانیے

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟جانیے
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 3 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 701 روپے تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر اضافے سے 2071 ڈالر فی اونس مقرر ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی  تھی۔

مزید :

بزنس -