غزہ پر مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،ترک صدر  نے اماراتی صدر کو پیغام دیدیا

غزہ پر مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،ترک صدر  نے اماراتی صدر کو پیغام ...
غزہ پر مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،ترک صدر  نے اماراتی صدر کو پیغام دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دبئی (آئی این پی ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں حماس اسرائیل جنگ کے دوبارہ آغاز پر بات چیت ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کوپ 28 سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔