پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب پر پرویز خٹک کا ردعمل بھی آگیا

پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب پر پرویز خٹک کا ردعمل بھی آگیا
پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب پر پرویز خٹک کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان کے بلا مقابلہ چئیرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر پرویزخٹک  کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے کہا کہ  پارٹی انتخاب اس طرح نہیں ہوتے،2012میں ٹھیک پارٹی انتخاب ہوئے۔

سابق رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کا سما سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ کیسا الیکشن ہے جہاں ووٹر ہے اور نہ کسی کو موقع دیا گیا، یہ صرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا،اس طرح ڈکٹیشن ہو تو پھر کہاں جمہوریت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو تین الیکشن پہلے بھی اسی طرح جعلی کاغذوں پر ہوئے،جعلی ریکارڈ بناکر جعلی الیکشن کرائے گئے،سمجھ نہیں آرہی پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے؟انہیں آنکھیں بند کرکے منتخب کیاگیا، پتہ نہیں چلاکیسا الیکشن تھا۔

مزید :

سیاست -