6 افراد کے کار حادثے میں قتل کے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

6 افراد کے کار حادثے میں قتل کے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر ...
6 افراد کے کار حادثے میں قتل کے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں 6 افراد کے قتل کے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ہی خاندان کے کار حادثے میں مبینہ قتل کے ملزم افنان کو آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔

فاضل جج عبہر گل نے استفسار کیا کہ ملزم افنان کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہئے۔ جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے شریک ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزم کا فون برآمد کرانا ہے، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

جج عبہر گل نے پولیس سے پوچھا کہ ملزم کا فون برآمد کرانا ہے؟ تاہم پولیس نے کہا کہ ملزم افنان کا فون ریکور نہیں کرنا۔ جس پر عدالت نے ملزم افنان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید :

قومی -