'پی ٹی آئی پارٹی انتخابات کو ہائی جیک کیا گیا، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے'، بانی رکن کی دھواں دھار پریس کانفرنس

'پی ٹی آئی پارٹی انتخابات کو ہائی جیک کیا گیا، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے'، بانی ...
'پی ٹی آئی پارٹی انتخابات کو ہائی جیک کیا گیا، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے'، بانی رکن کی دھواں دھار پریس کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق اکبر ایس بابر نے اسلام آباد میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں امیداران کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ہمارے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا ، یہ سنگین معاملہ ہے۔ نہ ووٹر لسٹ تھی نہ کارکنان کو کاغذات جمع کرانے کا موقع دیا گیا، کیسا الیکشن تھا جس میں بانی کارکنان بھی شرکت نہ کر سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج کا انٹرا پارٹی الیکشن جمہوریت کی نفی ہے، اسے مسترد کرتےہیں۔ بند کمروں میں بیٹھ کر چند لوگ فیصلے کر رہے ہیں۔ پارٹی قیادت کو منتخب کرنے کا حق کارکنان کو ہونا چاہئے۔ ہمارے تحفظات تھے کہ محض سلیکشن ہو گی، آج ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر آج فراڈ ہوا۔ پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ہم الیکشن کمیشن کے سامنے حقائق رکھیں گے، فنڈنگ کا معاملہ انتہائی سنگین ہیں، آئینی ادارے نوٹس لیں۔

مزید :

قومی -