اسد قیصر ضمانت منظور ہونے کے بعد پھر گرفتار

اسد قیصر ضمانت منظور ہونے کے بعد پھر گرفتار
اسد قیصر ضمانت منظور ہونے کے بعد پھر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو پھر گرفتار کر لیا گیا، عدالت نے ان کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 مردان پولیس نے اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے حراست میں لیا۔ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سٹی میں 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہے۔ اسد قیصر کو تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ آج مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد زیب نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی واقعات سے متعلق تھانہ پڑانگ چار سدہ میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -