صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ بھی سندھ کے نگراں وزیر بن گئے ، حلف اٹھا لیا

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ بھی سندھ کے نگراں وزیر بن گئے ، حلف اٹھا لیا
صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ بھی سندھ کے نگراں وزیر بن گئے ، حلف اٹھا لیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ ن بھی سندھ کے نگراں وزیر  بن گئے ، اور انہوں نے عہدے کا حلف  بھی اٹھا لیا ہے ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے احمد شاہ سے نگراں وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، کابینہ ارکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا جبکہ

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ  نے کہاہے کہ مجھے مختصر وقت کے لیے وزارت دی گئی ہے، جسے ایمانداری سے نبھاؤں گا۔