پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کیا؟

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ ...
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا نوٹس لینا کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی گئی، جس پارٹی کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو وہ آئندہ کیا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر سلیکشن کی گئی، ماضی میں جن لوگوں کو بیساکھیاں دی گئیں، وہ پارٹی شفاف الیکشن کیسے کروا سکتی ہے، جنہوں نے الیکشن لڑنا تھا، ان کو ووٹنگ کا لنک ہی نہیں بھجوایا گیا۔فیصل کریم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کا جائزہ لے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے ناراض رکن اکبر ایس بابر نے بھی پریس کانفرنس کے دوران انٹرا پارٹی الیکشن کو فراڈ قرار دیا اور الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

قومی -