فراڈ کیس: فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی

فراڈ کیس: فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی
فراڈ کیس: فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  میں فراڈ کیس میں فواد چوہدری   کی  اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی  گئی ۔فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری اور قمر عنایت عدالت میں پیش ہوئے۔فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی۔"جنگ " کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔تفتیشی افسر نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ جمع کرانے کے لیے پیر تک کا وقت مانگ لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 4 دسمبر تک جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔