احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر( ن) لیگ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر( ن) لیگ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کر ...
احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر( ن) لیگ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پرمسلم لیگ (ن) نے دانیال عزیز کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔

(ن )لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کی جانب سے بیان میں  پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی  ،آپ کے بیان کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ،نوٹس میں دانیال عزیز کو 7 روز کے اندر اپنے بیان سےمتعلق پارٹی کو جواب دینے کی ہدایت دی گئی۔

دانیال عزیز کو جاری نوٹس میں مزید لکھا گیا کہ مسلم لیگ ( ن ) کا آئین اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہر رکن پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کرے، آپ کا مورخہ 30 نومبر 2023ءکا میڈیا پربیان پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی اور حقائق کے برخلاف ہے،ہررکن کا فرض ہے کہ اگر اسے کوئی شکایت ہے تو وہ پارٹی قیادت یا متعلقہ فورم کواپنی شکایت پیش کرے ،آپ سے تقاضا ہے کہ آپ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کر یں اور ایسے بیانات سے مکمل اجتناب کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -