پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات،جلد معاہدہ طے پانے کی امید

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات،جلد ...
پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات،جلد معاہدہ طے پانے کی امید
سورس: بشکریہ : سوشل میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر  بات چیت ہوئی ہے جبکہ جی سی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا نے کی امید کی جا رہی ہے ۔'جنگ " کے مطابق نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات  اور سرمایہ کاری کے تحفظ پر بات چیت ہوئی ہے۔مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر غور اور آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بات چیت کی ۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے، سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں، امید ہے جی سی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔