امریکہ میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ ، 5 افراد لہولہان، 2 دم توڑ گئے

امریکہ میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ ، 5 افراد لہولہان، 2 دم توڑ گئے
امریکہ میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ ، 5 افراد لہولہان، 2 دم توڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاس ویگاس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی شہر لاس ویگاس میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو لہولہان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ شام 5 بجے کے بعد لاس ویگاس کی ایک گلی میں سوئے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم شخص جائے وقوعہ پر آیا اور بے گھر افراد پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں لگنے سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2 ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 3 کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

پولیس حملہ آور کا تاحال سراغ نہ لگا سکی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں تاہم امریکی حکومت ان واقعات کو روکنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا سکی۔