الیکشن کے ذریعے ’’سلیکشن ‘‘کسی صورت برداشت نہیں،آفتاب شیرپاؤ

الیکشن کے ذریعے ’’سلیکشن ‘‘کسی صورت برداشت نہیں،آفتاب شیرپاؤ
الیکشن کے ذریعے ’’سلیکشن ‘‘کسی صورت برداشت نہیں،آفتاب شیرپاؤ
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا ہےکہ الیکشن کے ذریعے ’’سلیکشن ‘‘کسی صورت برداشت نہیں،یہ الیکشن اگر منصفانہ نہیں ہوئے تو ملک میں دوبارہ افراتفری پھیلے گی۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں کہنا تھا کہ الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر موقع ملنا چاہیے،ہم دھاندلی اورسلیکشن کےخلاف ہے،پچھلے الیکشن میں اس ملک کے عوام کو دھوکہ دیا گیا،ایک لاڈلے کو غلط طریقے سے اقتدار میں لایا گیا،جو اسکو لے کر آئے انہیں بھی احساس ہوگیا کہ یہ شخص کرسی کا اہل نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا اور غریبوں کا استحصال کیا،بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بھی ختم کیا،سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش  بھی کی ،ایسے لوگوں کے خلاف اگر مقدمہ نہیں چلایا تو کل کوئی بھی اٹھے گا اور فوج کےخلاف دفاعی تنصیبات پرحملے شروع کردےگا۔

آفتاب شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو ہمارے دُشمن بھی نہ کرسکے جو انہوں نے نو مئی کو جو کچھ کیا،نو مئی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے چلاکر ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔