کل کن حلقوں کے لیگی امیدواروں کے انٹرویوہونگے؟ تفصیلات جانیے

کل کن حلقوں کے لیگی امیدواروں کے انٹرویوہونگے؟ تفصیلات جانیے
کل کن حلقوں کے لیگی امیدواروں کے انٹرویوہونگے؟ تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی آئندہ الیکشن کے حوالےسےتیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے 7قومی اسمبلی اور 14 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کےکل لاہور پارٹی دفتر نصیر آباد میں انٹرویو کیے جائیں گے ،خواجہ سعد رفیق ،ملک احمد خان سیف الملوک کھوکھر  اور خواجہ عمران نذیر پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندافرادکےانٹرویوز کریں گے۔این اے ایک سوسترہ  اور پی پی 145اور پی پی 146 کےانٹرویوز کل صبح گیارہ بجے ہوں گے،این اے 118  اور پی پی147 ،پی پی 148 کےانٹرویوز بارہ بجےہوں گے جبکہ این اے 119، پی پی 149 اور پی پی 150 کےامیدواروں کےانٹرویوز دن دو بجےہوں گے۔
 این اے 120،پی پی 151 اور 154 کےانٹرویوز 3 بجےہوں گے،پی پی 152 اور پی پی 153 کےانٹرویوزچار بجے جبکہ پی پی 155 اور پی پی 157 کےانٹرویوز پانچ بجےہوں گے۔ پی پی 158 اور پی پی 163کےانٹرویوز چھ بجے ہوں گے ۔

 ن لیگ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ  کےخواہشمندوں کو اکیلےآنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،لیگی قائدین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی رہنما اپنےساتھ سپورٹرز نہ لائے۔