لاہور کا سب سے طویل فلائی اوور ٹریفک کیلئے کھل گیا، ویڈیو وائرل

لاہور کا سب سے طویل فلائی اوور ٹریفک کیلئے کھل گیا، ویڈیو وائرل
لاہور کا سب سے طویل فلائی اوور ٹریفک کیلئے کھل گیا، ویڈیو وائرل
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کا سب سے طویل فلائی اوور ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ اکبر چوک فلائی اوور ہے، جس کا افتتاح نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیا۔ یہ پراجیکٹ اپنی مقررہ مدت سے تین ماہ قبل ہی مکمل کر لیا گیا۔
اس فلائی اوور کی کل لمبائی 2.2کلومیٹر ہے اور اس پر 10پروٹیکٹڈ یوٹرن بنائے گئے ہیں۔ اس منصوبے کی مدت تکمیل10ماہ مقرر کی گئی تھی تاہم لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی بہتر کارکردگی کی بدولت یہ سات ماہ میں ہی مکمل ہو گیا۔ اس فلائی اوور کی تکمیل سے کالج روڈ، پیکو روڈ اور ان سے متصل علاقوں میں ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ 

https://twitter.com/LHRDevAuthority/status/1730467131421024296

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر میں ایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا۔ اس کے برعکس فلائی اوور کے اطراف میں300نئے درخت لگائے گئے ہیں، جس سے نہ صرف اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ علاقے کا ماحول بھی بہتر ہو گا۔