شاہ رخ کو 24 بچوں اور 4 بیویوں پر مشتمل خاندان کے سربراہ کی دھمکی

شاہ رخ کو 24 بچوں اور 4 بیویوں پر مشتمل خاندان کے سربراہ کی دھمکی
شاہ رخ کو 24 بچوں اور 4 بیویوں پر مشتمل خاندان کے سربراہ کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو 24 بچوں اور 4 بیویوں پر مشتمل خاندان کے سربراہ نے انوکھی دھمکی دیدی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کےمطابق شاہ رخ خان کا اپنی فلم "ڈنکی" سے متعلق سوال و جواب کا ایک سیشن سوشل میڈیا پر جاری تھا کہ ایک مداح نے انہیں دھمکی دی کہ مجھ سے پیار کریں ورنہ میں 24 بچوں اور 4 بیویوں پر مشتمل بڑے خاندان کا سربراہ ہوں، ان سب کو آپ کی فلم دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، کیا آپ اتنا بڑا نقصان برداشت کر پائیں گے۔

اس دھمکی کا شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیا کہ بھائی تم تو پہلے ہی اتنے مصروف رہتے ہو، کچھ اور بھی کرنے کا تمھیں کہاں وقت ملتا ہو گا۔ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارو اور انہیں فلم دکھانے لے کر ضرور جانا۔

مزید :

تفریح -