اسلام آباد میں نوکری کے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،ویڈیو بھی بنالی

اسلام آباد میں نوکری کے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا ...
اسلام آباد میں نوکری کے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،ویڈیو بھی بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں لڑکی کو نوکری کے بہانے بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ، ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بھی بنا لیں۔ 

متاثرہ لڑکی کاکہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کے گرلز ہوسٹل میں رہائش پذیر ہے، ملزم نے زیادتی کے علاوہ شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزم نے دھمکی دی کہ اگرمقدمہ درج کروایا تو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا ، ملزم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام ڈی آئی جیز اس کے تابع ہیں اور وہ ماضی میں بھی اس طرح کے مقدمات میں پیسے کا استعمال کرکے بچ چکا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ لوئی میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ 

مزید :

جرم و انصاف -