آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس:احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس:احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس:احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ محفوظ کیا، عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔سماعت کے دوران مشیر برائے نگران وزیراعظم احد چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، نیب کی جانب سے وارث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 8 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کررکھا ہے جبکہ احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔