پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نےانٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نےانٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا ...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نےانٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹراپارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی، یہ پی ٹی آئی کے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، ہمارے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا، یہ سنگین معاملہ ہے، آج ثابت کیاگیاہے یہ لوگ پی ٹی آئی ورکرز کو اہمیت نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جو تحفظات تھے کہ محض سلیکشن ہے وہ سچ ثابت ہوا، نہ ووٹر لسٹ تھی نہ ورکرز کو موقع دیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے، یہ انٹراپارٹی انتخابات کا سارا عمل پی ٹی آئی آئین کی خلاف ورزی ہے، بندکمروں میں چندلوگ بیٹھ کر فیصلہ کررہےہیں پارٹی کی قیادت کون کرے گا، انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر فراڈ ہوا،مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

مزید :

سیاست -