بیرون ملک پارک پی آئی اے کے دو طیاروں کا کرایہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز

بیرون ملک پارک پی آئی اے کے دو طیاروں کا کرایہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز
بیرون ملک پارک پی آئی اے کے دو طیاروں کا کرایہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔ پی آئی اے کے دو لیزنگ طیارے ایئر بس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کی ایئرپورٹ پارکنگ فیس 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی ایئرپورٹ پر 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہے۔لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر نے معاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دے دیا۔

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کر لیے گئے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔

مزید :

قومی -