پائلٹ پراجیکٹ پر کام مکمل، امریکہ دنیا بھر میں جلد ” پیرلیس ویزا “سروس شروع کرے گا

پائلٹ پراجیکٹ پر کام مکمل، امریکہ دنیا بھر میں جلد ” پیرلیس ویزا “سروس شروع ...
پائلٹ پراجیکٹ پر کام مکمل، امریکہ دنیا بھر میں جلد ” پیرلیس ویزا “سروس شروع کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے)امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک پائلٹ پراجیکٹ پر کام مکمل کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ دنیا بھر میں امریکی ویزا کے خواہشمندوں کو کاغذی ویزا سٹیکرز کی بجائے بغیر کاغذ کے (پیپرلیس ویزے) جاری ہوں گے۔ یہ بات امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ  کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ویزا سروسز جولی سٹفٹ نے فارن پریس سنٹر واشنگٹن ڈی سی میں ایک پریس بریفینگ کے دوران بتائی۔ 

جولی سٹفٹ کا کہنا تھا کہ ” پیپرلیس ویزا پائلٹ پروگرام پر کام جاری ہے جس کے تحت روائتی طور امریکی ویزا کے حصول کے لیے درخواست و انٹرویو سمیت دیگر ساری کارروائی تو ویسی کی ویسی ہی ہو گی تاہم درخواست دہندہ کے پاسپورٹ پر ویزا یعنی ویزا سٹیکر کی بجائے”پیپر لیس ویزا“جاری ہوں گے۔“

امریکی آفیشل نے مزید بتایا کہ باقاعدہ پیپرلیس ویزا سروس ڈیڑھ سال تک شروع ہو گی تاہم آجکل پیپرلیس ویزا سروس کا پہلا کامیاب پائلٹ پراجیکٹ امریکی قونصلیٹ ڈبلن میں جاری ہے، اس کے بعد دنیا کے دیگر مقامات پر بھی اس کا اجراء شروع ہو جائے گا۔ پیپر لیس ویزا دنیا کے دیگر ممالک کی طرف سے جاری ہونے والے الیکٹرانک (ای۔ویزا) کی بجائے مکمل طور  ”پیپرلیس ویزا “ہو گا۔