سائفرکیس:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آج کی سماعت کا حکمنامہ جاری

سائفرکیس:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آج کی سماعت کا حکمنامہ جاری
سائفرکیس:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آج کی سماعت کا حکمنامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا ، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا ، آج عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کے لیے کیس مقرر تھا ۔

حکمنامے میں مزید کہاگیا کہ آج آرٹیکل 10 اے کی عمران خان کی درخواست پر دلائل بھی ہونے تھے ، وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج دلائل نہیں ہو سکے ، عمران خان  اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر  میں نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -