کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان طویل عرصے بعد صلح ہو گئی

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان طویل عرصے بعد صلح ہو گئی
 کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان طویل عرصے بعد صلح ہو گئی
سورس: instagram.com/netflix_in

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے درمیان طویل عرصے بعد صلح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے میزبان کپل شرما اور" ڈاکٹر گلاٹھی" کا کردار ادا کرنے والے ساتھی فنکار سنیل گروور کے مابین تقریباً6 سال بعد صلح ہوئی۔دونوں اب نیٹ فلکس پر آنے والے کامیڈی شو میں پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کپل شرما نے سنیل گروور اور دیگر کاسٹ کے ساتھ اپنے شو کی پروموشنل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ دل تھام کر رکھیے، جس گھڑی کا انتظار تھا وہ آگئی، کپل شرما اور سنیل گروور بہت جلد نیٹ فلکس پر ایک ساتھ واپس آرہے ہیں۔

98a8a18a9b6193855ddab212fd7f931c

یاد رہے کہ سنیل گروور بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں جنہوں نے "کامیڈی نائٹ ود کپل "اور "کپل شرما شو" میں مزاحیہ اداکاری کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔کپل شرما اور سنیل کے درمیان 2017 ءمیں آسٹریلیا سے بھارت واپسی پر دوران پرواز جھگڑا ہوا تھا۔ کپل شرما نے مبینہ طور پر سنیل گروور سے نا صرف ہاتھا پائی کی تھی بلکہ مغلظات بھی بکی تھیں جس کے بعد سنیل گروور نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑ دیا تھا۔

مزید :

تفریح -