اورکزئی میں 9ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

اورکزئی میں 9ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
اورکزئی میں 9ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اورکزئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد یہ رواں سال کا چھٹا کیس ہے۔

محکمہ صحت نے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی۔

یادرہے کہ رواں سال اب تک خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے 3 جبکہ دو کیسز کراچی سے سامنے آئے تھے۔
 

مزید :

تعلیم و صحت -