مریم اورنگزیب سے پارٹی کو جو نقصان ہوا جلد بتاؤں گا،دانیال عزیز

 مریم اورنگزیب سے پارٹی کو جو نقصان ہوا جلد بتاؤں گا،دانیال عزیز
 مریم اورنگزیب سے پارٹی کو جو نقصان ہوا جلد بتاؤں گا،دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی دانیال عزیز نے احسن اقبال کے بعد پارٹی کی ایک اور رہنما کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب سے پارٹی کو جو نقصان ہوا جلد اس کی تفصیلات بتائیں گے۔، ہماری کوئی انفارمیشن کمپین اور حکمت عملی نہیں تھی۔

دانیال احسن اقبال پر بھی تنقید کرنا نہ بھولے ، کہا احسن اقبال پرائس کنٹرول کمیٹی کو چیئر کر رہے تھے، مہنگائی کی اصل ذمے دار پی ٹی آئی تھی تو احسن اقبال نے تحقیقات کیوں نہیں کرائی،میں یہ نہیں کہہ رہا کہ پی ٹی آئی مہنگائی کی ذمے دار نہیں، احسن اقبال نے نیشنل پرائس کنٹرول کا اتنا بڑا ادارہ سنبھالا ہوا تھا پتا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو بہترین کارکردگی والے ہیں یہ سب پارٹی میں بلامقابلہ ہی منتخب ہوتے ہیں، احسن اقبال کا بیٹا ضلع کا چیئرمین بھی بلامقابلہ ہی بنا تھا۔احسن اقبال نے کہا مجھے شاید کسی ٹکٹ میں دلچسپی ہے، میں نے کسی سے کوئی سفارش نہیں کرائی کہ کسی کو پارٹی کا ٹکٹ دیں، چاہتا ہوں کہ پارٹی نے جو غلطیاں کی ہیں وہ آئندہ نہ کرے۔