کراچی سے منشیات سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش ناکام، چالاک ملزم گرفتار

کراچی سے منشیات سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش ناکام، چالاک ملزم گرفتار
کراچی سے منشیات سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش ناکام، چالاک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کلوگرام ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

 تفصیلات کے مطابق مسافر ابرار راہول نے مذکورہ ہیروئن اپنے بیگ کے اندر صابن کی ٹکیوں میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا اور منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی،۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔