چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کا حق ہے، کائنات امتیاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کا حق ہے اور اس کو کسی صورت بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کو متنازعہ بنادیا ہے لیکن اس میں اس کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی ماضی میں بھی بھارت پاکستان میں آکرکھیلنے سے انکار کرچکا ہے لیکن اب اس کو پاکستان آکر کھیلنا ہوگا ورنہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی سخت فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کائنات امتیاز نے مزید کہا کہ بھارت صرف پاکستان ا ٓکر نہ کھیلنے کا بہانہ بنارہاہے ورنہ پاکستان میں دیگر ٹیمیں کھیلنے کے لئے آرہی ہیں ان کو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے آئی سی سی کو اس حوالے سے اپنا مثبت کردار اد ا کرنے کی ضرورت ہیے اور اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے اور پاکستان میں ہی ا یونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔