کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سستا ہو گیا

Dec 02, 2024 | 10:58 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہونے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 15 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.05 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔


 

مزیدخبریں