راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن سمیت دیگر مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے میں6روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیاگیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،بانی پی ٹی آئی کو مزید6مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔