بانی پی ٹی آئی کی صحت اوراڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں غلط ہیں،بیرسٹر گوہر

Dec 02, 2024 | 04:12 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے،عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں غلط ہیں،بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں بھی غلط ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے جتنے کارکنوں کی اموات ہوئیں، وہی تعداد بتائی گئی،ان کاکہناتھا کہ ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی کہ ہر لیڈر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے،وزیراعلیٰ کے پی ، دیگر لوگ زخمیوں کی عیادت کیلئے جارہے ہیں،ہمارا موقف ہے کہ کسی بھی طرف سے گولی نہیں چلنی چاہئے تھی، اموات سے توجہ ہٹانے کیلئے سنگجانی ، ڈی چوک کی باتیں ہو رہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اہم شخصیات نے استعفے دیئے، انکوائری میں شامل ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگے گی، ہم پرامن جماعت ہیں،پارٹی ہمیشہ اپنے ہر کام کااحتساب کرتی ہے،پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،تحریک انصاف دنیا کی ساتویں بڑی سیاسی جماعت ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود مجھے پارٹی چیئرمین بنایا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات من و عن آگے منتقل کرتا ہوں،فی الحال کوئی مذاکرات نہیں کررہے۔

مزیدخبریں