لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایسوسی ایٹ ایڈوائزر طارق محمود نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر رستم گرڈ شیخوپورہ روڈ کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ واپڈاکے 45 صارفین نے لیسکو واپڈا کے خلاف کیس درج کروائے جن کی موقع پر سماعت کی گئی۔ تمام کیسسزپر سائلین اور لیسکو حکام کا مؤقف سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کے ازالہ اور سائلین کو فوری ریلیف دینے کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔
شرکاء کھلی کچہری سے گفتگو کرتے ہوئے طارق محمود نے بتایا زیادہ تر سائلین کی طرف سے واپڈا کے خلاف اوور بلنگ، ڈیٹیکشن بلنگ اور کنزیومر مس ہینڈلینگ کی شکایات تھیں جن پر سائلین کو فوری ریلیف دیتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ مفت اور فوری انصاف عوام کی دہلیز پرفراہمی کا مشن ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔