ڈی چوک احتجاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Dec 02, 2024 | 08:26 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ کوہسار پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے تھانہ کوہسار پولیس کی درخواست پر عمران خان سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی ، بیرسٹرگوہر ، شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامرمغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے عمرایوب ، شیر افضل مروت ، خالد خورشید ، فیصل جاوید ، ایم این اے عبداللطیف ، فاتح الملک ، علی ناصر ، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان ، پیر مصور ، میاں خلیق الرحمٰن ، سہیل آفریدی ، شہرام ترکئی ، مشتاق اللہ ، راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ، مراد سعید اور رؤف حسن کے وارنٹ بھی جاری کیے۔

مزیدخبریں