اوورسیز پاکستانی یوتھ کو متحرک کرنے کیلیے جامع منصوبہ پیش

Dec 02, 2024 | 10:28 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانی یوتھ کو متحرک کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔

 ملاقات میں فوکل پرسن برائے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (اوورسیز سیکشن) ڈاکٹر رانا خالد محمود، چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) ملائیشیا چیپٹر چوہدری نثار علی خان، وائس چیئرمین ٹریڈ ونگ کویت  چوہدری صفدر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد علی، اور میڈیا کوآرڈینیٹر تحسیم قادری شامل تھے۔

ملاقات میں پیش کیے گئے منصوبے کا مقصد اوورسیز یوتھ کی ترقی اور فلاح کے لیے مربوط اقدامات کو عملی جامہ پہنانا تھا، جو یوتھ پروگرام کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں