راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں کے نتیجے میں صوبے بھر سے 9 کنال 7 مرلے سرکاری زمین واگزار کرالی گئی ہے جس کی مجموعی مالیت 12۔ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ دفتر محتسب پنجاب نے سرکاری رقبے پر قبضہ اور گزرگاہوں کا بحالی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے پر یہ کاروائی کی۔
محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ صوبائی محکمہ جات نے فوری اقدامات کرتے ہوئے اس زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا۔ تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب کے دفتر میں شکایت کنندگان نے سرکاری زمین / گزرگاہوں پر ناجائز قبضہ سے متعلق شکایات درج کرائی تھیں۔ ان درخواستوں کے جواب میں دفتر محتسب پنجاب نے صوبائی محکمہ جات کو فوری کارروائی کا حکم دیا جس کے نتیجے میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی 9۔ کنال 7 مرلے قیمتی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔