کامران فیصل کی قبرکشائی کے بعد نمونے لے لیے گئے

کامران فیصل کی قبرکشائی کے بعد نمونے لے لیے گئے
کامران فیصل کی قبرکشائی کے بعد نمونے لے لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) علاقہ مجسٹریٹ کی طرف سے نیب کے افسر کامران فیصل کی قبرکشائی کی اجازت کے بعد مرحوم کے والد کی موجودگی میں سمپل لے لیے گئے ہیں ۔ تفتیشی افسر رانامبارک کی درخواست پر قبر کشائی کی وجوہات معلوم کرنے کے بعد کامران فیصل کے والد عبدالحمید نے قبرکشائی کی اجازت دی جس کے بعد علاقہ مجسٹریٹ نے ہفتہ کی صبح قبرکشائی کی اجازت دیدی ۔ سول جج اور علاقہ مجسٹریٹ شفیق احمد ،تفتیشی افسر، فرانزک ٹیم اور کامران کے والد کی موجودگی میں چک نمبر129ایل میں قبرکشائی کی گئی ۔ قبرستان میں مقامی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مزید :

خانیوال -