ڈائریکٹر شفقت معین الدین کاسوپ”دیورانیاں“ ناظرین میںمقبول
لاہور(فلم رپورٹر)گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائے جانے والے پروڈیوسر مختار احمد اور ڈائریکٹر شفقت معین الدین کے سوپ”دیورانیاں“کو ناظرین میں مسلسل مقبولیت حاصل ہورہی ہے ۔نجی چینل سے آن ائیراس میگا پراجیکٹ کے رائٹر ملک خدا بخش ساجد ہیں جبکہ ”دیورانیاں“کے اہم کردار شبیر جان،شگفتہ اعجاز،لیلیٰ زبیری،کامران جیلانی،مائرہ خان،مدیحہ افتخار،عفان ،شہزاد رضا،سندس طارق،عائشہ گل،آصف راٹھور،حنیف بچن اور دیا شاہ نے ادا کئے ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر شفقت معین الدین نے بتایا کہ اس سوپ کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردار انتہائی خوبصورتی سے نبھائے ہیں ۔پروڈیوسر مختار احمد نے مجھے اور میری ٹیم کو دوران ریکارڈنگ ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے جس کی وجہ سے میں ایک اعلیٰ اور معیاری ڈرامہ بنانے میں کامیاب ہوا۔شفقت معین الدین نے کہا کہ میں مستقبل میں بھی اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔ملک خدا بخش ساجد کے سکرپٹ کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے ۔
