نیوزی لینڈ الیون اور بھارتی ٹیموں کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ آج ہوگا
ہملٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور بھارتی ٹیموں کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ (آج) شروع ہوگا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہمیش رتھرفورڈ اور پیٹر فلٹن پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ کی وجہ سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ نیوزی لینڈ الیون اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ 2 سے 3 فروری تک کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مطابق رتھر فورڈ اور فلٹن نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس چیمپئن شپ پلنکٹ شیلڈ میں اپنی اپنی صوبائی ٹیموں کی نمائندگی کی وجہ سے بھارت کے خلاف پریکٹس میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا -
