872 استعمال شدہ ری کنڈیشنڈ کاروں کی کسٹمزکلیئرنس کی اجازت

872 استعمال شدہ ری کنڈیشنڈ کاروں کی کسٹمزکلیئرنس کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)وفاقی وزارت تجارت کی سفارشات اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کراچی کی بندرگاہوں پر ستمبر2013 سے روکی گئی872 استعمال شدہ ری کنڈیشنڈ کاروں کی کسٹمزکلیئرنس کی اجازت دیدی ہے،اس حوالے سے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی کسٹمزکلیئرنس سے متعلق چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا پابند ہے لہٰذا وہ درآمدکنندگان جو رائج امپورٹ پالیسی کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے سے قاصر رہے ہیں یا کسی اور غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں ایف بی آر آپشن دے رہی ہے کہ وہ رائج کسٹم ڈیوٹی وٹیکسوں کی ادائیگیوں کے علاوہ 20 فیصد اضافی پینلٹی کی ادائیگیاں کرکے اپنی گاڑیاں کلیئرکراسکتے ہیں۔ طارق باجوہ نے کہا کہ ایف بی آر تجارت وصنعت اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں کی فراہمی کو ترجیح دینے کی پالیسی پر گامزن ہے تاہم ریونیو کے مقررہ اہداف کے حصول میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آل پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن نے پورٹ پر رکی ہوئی 872 استعمال شدہ گاڑیاں کلیئر کرانے کیلئے ایف بی آر کی پینلٹی کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے گاڑیاں کلیئر نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -