دبئی ایئر پورٹ کے ذریعے گذشتہ برس کے دوران میں 6کروڑ 60 لاکھ مسافروںکی آمدورفت ہوئی
دبئی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کے ہوائی اڈے کے ذریعے گذشتہ برس کے دوران میں 6کروڑ 60 لاکھ مسافروںکی آمدورفت ہوئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی ایئر پورٹ کی انتطامیہ کے مطابق دسمبر2013ء میں مسافروں کی تعداد 60 لاکھ رہی جو کہ ایک ریکارڈ تھا۔واضح رہے کہ 2012ءمیں دبئی ایئر پورٹ پر 5 کروڑ77 لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوئی تھی۔حکام کے مطابق مسافروں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ ایمیریٹس اور فلائی دبئی ایئر لائنز کے لئے کھولے جانے والے نئے روٹس ہیں۔
