پی پی ایل،او جی ڈی سی ایل اوریو بی ایل کے شیئرزجلد فروخت ہوجائینگے
کراچی (اکنامک رپورٹر) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ جون 2014سے قبل پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور یو بی ایل کے 26 فیصد شیئرز فروخت کردئیے جائیں گے۔کراچی میں ساﺅتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز اور ایس ای سی پی کے اشتراک سے آئی پی او سمٹ 2014کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہاکہ حکومت نے بارہ حکومتی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے دو سے تین اداروں کی نجکاری جون سے قبل کر دی جائے گی، انہوںنے کہاکہ حکومت کو نجکاری کے اس عمل سے ڈیڑھ سو ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
