خضدار میں اجتماعی قبروں کی دریافت اور خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کا ازخود نوٹس

خضدار میں اجتماعی قبروں کی دریافت اور خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کا ازخود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے این این) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے خضدار میں اجتماعی قبروں اور مظفر گڑھ میں خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کا از خود نوٹس لے لیا ¾ آئی جی بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے رپورٹ طلب ۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیئرمین آف وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے بیان پر خضدارمیں اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی لاشوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر خضدارسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ4 فروری کو از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے بھی واقعے کی تحقیقات کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نور محمد مسکان زئی کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کیا ہے جو ایک ماہ میں لاشوں کے حوالے سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔اس کے علاوہ چیف جسٹس نے مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پنچایت کے حکم پر 40 سالہ بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 4 فروری کو رپورٹ طلب کرلی جس کی سماعت بھی جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 4 فروری کو کرے گا۔
 از خود نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -