دہشتگرد کراچی میں اہم تنصیبات کوٹارگٹ کر سکتے ہیں ،انٹیلی جنس رپورٹ

دہشتگرد کراچی میں اہم تنصیبات کوٹارگٹ کر سکتے ہیں ،انٹیلی جنس رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این)حساس اداروں نے کراچی میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد یکم سے 6 فروری کے دوران پورٹ قاسم اور کیمیاڑی آئل ڈپو سمیت اہم مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ حساس اداروں نے وفاقی وزارت داخلہ اورسندھ حکومت کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کراچی میں یکم فروری سے 6فروری تک پورٹ قاسم اور کیمیاڑی آئل فیلڈ سمیت اہم مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔حساس اداروں نے انٹیلی جنس اطلاعات کے حوالے سے خبردار کیا۔ادھر صوبائی حکومت اور وزارت داخلہ نے پولیس اور رینجرز سمیت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مناسب اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
دہشتگردی خدشہ

مزید :

صفحہ آخر -