حافظ آباد: دوکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر

حافظ آباد: دوکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آبادکے کسوکی روڈ پر ایک دوکان میں آتشردگی کے نتیجہ میں 2لاکھ سے زائدمالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بہاولپورہ کے رہائشی محمدا نور مغل نے کسوکی روڈ محلہ قاضیاں میں شٹرنگ اور سینٹری کی دوکان بنا رکھی تھی۔ جہاں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ جس کے نتیجہ میں 45من گندم سمیت2لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر برگیڈ اور ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کافی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پایا۔

مزید :

علاقائی -