پھول نگر ، ایک شخص سے دس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

پھول نگر ، ایک شخص سے دس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پھول نگر (نمائندہ خصوصی) ایک شخص سے دس کلو آلہ کوالٹی کی چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او ملک محمد اشرف کو اطلا ع ملی کہ ایک شخص بڑی مقدار میں چرس نواحی ¿گاﺅں جمبر میں فروخت کے لئے لا رہا ہے جس پر انہوں نے مذکورہ فرد کو چرس سمیت بس اڈے پر گرفتار کر لیا ملزم کا نام عزیزالرحمان اور اس کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے۔ایس ایچ او نے بتا یا کہ ڈی پی او قصور کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اورکسی کو علاقے میں منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گرفتار ملزم سے تفتیش کے بعد اس دھندے میں ملوث مقامی منشیات فروشوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -