جنازہ میں فائرنگ کرنے پرچار افراد کے خلاف مقدمہ درج

جنازہ میں فائرنگ کرنے پرچار افراد کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)سٹی پتو کی پولیس نے نواحی گاﺅں جاگو والا میں سابقہ رنجش کی بناءپرمخالفین نے گھر سے جنازہ اٹھاتے وقت فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالغفار کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم محمد طارق اور اس کے دیگر4ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز محمد عاشق کے مطابق اس کے والد کا گھر سے جنازہ اٹھایا گیا تو مخالفین طارق وغیرہ نے حملہ آور ہو کر مکان سے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں جنازہ میں شریک لوگوں میں بھگدر مچ گئی اور محمد عاشق کا ماموزاد بھائی عبدالغفار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ سٹی پتو کی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -