مطالعہ پاکستان و عربی کا امتحان نہ لینے کا فیصلہ قابل تشویش ہے ‘محمود بشیر

مطالعہ پاکستان و عربی کا امتحان نہ لینے کا فیصلہ قابل تشویش ہے ‘محمود بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر نے حکومت پنجاب کے حالیہ فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجم اور ہشتم کے طلبہ سے مطالعہ پاکستان و عربی کا امتحان نہ لینے کا فیصلہ قابل تشویش ہے۔ پی ای سی قومی تعلیمی پالیسی کی صریحا خلاف ورزی کر رہی ہے۔حکومت پنجاب نے امریکی اور برطانوی ماہرین تعلیم کی خدمات کے نام پر نظام تعلیم مسلط کر دیا ہے۔جس میں ان غیر ملکی ماہرین تعلیم نے مذہب کے ساتھ جو تھوڑا بہت لگاﺅ کا سبب عربی زبان بن رہی تھی اس کی حیثیت ختم کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔