فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن شعبہ ڈاکٹرز کی ایک روزہ میڈیکل کانفرنس آج ہوگی
لاہور ( سٹاف رپورٹر) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن شعبہ ڈاکٹرز کی ایک روزہ میڈیکل کانفرنس آج مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہوگی۔ صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہنے والی کانفرنس میں شہر بھر سے ڈاکٹرز، پروفیسرز، سرجنز اور میڈیکل کالجوں کے طلباءکی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ میڈیکل کانفرنس میں شعبہ طب سے منسلک نامور ماہرین اپنے تحقیقاتی لیکچرز دیں گے جبکہ خصوصی خطاب امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا ہوگا ۔کانفرنس میں خصوصی طور پر سائنٹیفک ورکشاپس بھی کروائی جائیں گی۔ میڈیکل کانفرنس میں خواتین ڈاکٹرز بھی شرکت کریں گی جن کے لئے پردہ کا مکمل انتظام ہوگا۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے کانفرنس کے سلسلہ میں وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈاکٹرز و میڈیکل کے طلباءکی کثیر تعداد میں شرکت یقینی بنانے کیلئے بھرپور انداز میں دعوت دی گئی ہے۔
